qqqq 1

مکہ مکرمہ میں دوران حج سیکورٹی امور کے حوالے سے پریس کانفرنس

ویب ڈیسک (سعودی عرب): مکہ مکرمہ میں دوران حج سیکورٹی امور کے حوالے سے پریس کانفرنس، حج پریس کانفرنس میں پہلی مرتبہ سعودی خاتون سیکورٹی اہلکار کی شرکت، حج سیکورٹی پلان کسی بھی شخص کو بغیر اجازت نامے کے مقامات مقدسہ کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، تمام حجاج کو صرف چار مخصوص راستوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، مشائر کے علاقے میں کارکنوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

انہوں نے مزید کہا کہ ایام حج میں داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار چوبیس گھنٹے مامور رہیں گے، کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جائے گی جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، جس کے لئے مشاعر مقدسہ پر ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے، حجاج کرام میں نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے لئے بھی اہلکار خدمات سرانجام دیں گے، پریس کانفرنس میں حج سکیورٹی کے جامع منصوبے کے علاوہ ٹریفک منصوبے کے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  5دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ