تخریب کاری

باجوڑ میں تخریب کاری کے دوبڑے منصوبے ناکام

ویب ڈیسک( باجوڑ) باجوڑ میں حساس اداروں کی اطلاع پرسکیورٹی فورسزنے بروقت کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تخریب کاری کےبڑے منصوبے ناکام بنا دئے۔

مورخہ 15/16 جولائی 2021 کو گاؤں لرہ بانڈہ تحصیل خار اور گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، آپریشن کے دوران گاؤں لرہ بانڈہ تحصیل خار کے ایک گھر سے موٹر سائیکل برامد جس میں دھماکہ خیز بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات

جب کہ دوسری جانب پاک افغان بارڈرنواپاس کے نزدیکی گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں غار سے خودکش جیکٹ برآمد ھوئی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ کےدہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی ایماء پرعیدالاضحی کےموقع پرایک خودکش بمبارکوتیارکررکھا تھا۔ اورایک موٹرسائیکل میں خود ساختہ بارودی مواد کو فٹ کرکےعیدگاہ ، میلے،سیکورٹی فورسزاورخفیہ ایجنسیوں کے خلاف خودکش دھماکے کی غرض سے استعمال کرنے تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

جوکہ سیکورٹی فورسزنےکامیاب آپریشن کرتےہوئے ان دوبڑے تخریبی کاری کے منصوبوں کو ناکام بناکر باجوڑ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔