corona virus 1

کورونا وائرس:ملک میں مزید21 افرادجاں بحق ہوگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا وائرس سے ملک میں مزید 21 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 781 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 607 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سےمتاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار275 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم

این سی اوسی کےمطابق ملک بھرمیں 2 ہزار508 کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک 1 کروڑ 53 لاکھ 93ہزار 974افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے.

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 560، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار 259، اسلام آباد میں 84 ہزار 563، بلوچستان میں 29 ہزار80، آزاد کشمیر میں 21 ہزار989 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار362 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 871 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار702، خیبرپختونخوا 4 ہزار 385، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 116، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔