pakistan bureau of statistics

ماہ جولائی میں مجموعی طور پر مہنگائی میں 1.3 فیصد کا اضافہ ، ادارہ شماریات

ویب ڈیسک:ماہ جولائی میں مجموعی طور پر مہنگائی میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ادارہ شماریات کے مطابق مجموعی مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تک پہنچ گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں 8 فیصد رہی، حساس قیمتوں کے اشاریوں میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں ٹماٹر 101.63 فیصد،پیاز 47.62 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 12.66 فیصد اور سبزیاں 5.16 فیصد مہنگی ہوئیں، چینی ایک ماہ میں 4.33 فیصد اور ویجیٹبل گھی 3.16 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں پیٹرول 8.51 فیصد، مٹی کا تیل 6.79 فیصد، ڈیزل 5.32 فیصد مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کو تیل دینے والی کمپنیوں پر معاشی پابندیاں لگانے کا مطالبہ