govt-middle school-zeray waziristan

جنوبی وزیرستان :گورنمنٹ مڈل سکول زیڑے میں سینکڑوں طلباء وطالبات کیلئےایکSSTٹیچر،تین غیرحاضر

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان)جنوبی وزیرستان کےگورنمنٹ مڈل سکول زیڑے میں تعینات ہونے والے 4اساتذہ میں سے 1ڈیوٹی پر موجودہے جبکہ تین غیر حاضر ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق 3اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیںعلاقہ میں واحد گورنمنٹ مڈل سکول زیڑے تعلیمی ادارہ ہے.محکمہ ایجوکیشن کا داخلہ مہم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر157کلومیٹر دورٹانک سے ریمورٹ کنٹرول سرکاری سکولز چلارہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایجوکیشن گٹھ جوڑ کیوجہ سے اساتذہ سکول نہیں آرہے ہیں حکام بالا نوٹس لیں اور اساتذہ کی ڈیوٹی یقینی بنایاجائے تا کہ بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔

مزید پڑھیں:  چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز