kpCOrona- situation

پشاور کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد171 ہوگئی ہے جن میں سے 19مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 400 بیڈز مختص ہیں۔دوسری جانب خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔خیبرٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 106 بیڈز مختص ہیں اور ہسپتال میں98 کورونا کے مریض داخل ہیں۔جن میں 19 مریض انتہائی نگہداشت میں بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ3 کورونا مریضوںکی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نان فائلر کیخلاف گھیرا تنگ، اکاونٹ سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ