cctv cameras

اندرون شہر نصب بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے خراب

ویب ڈیسک (پشاور)عشرہ محرم کے شروع ہوتے ہی جہاں سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں وہیںاندرون شہر گزرگاہوں کی طرف جانے والے راستوں میں نصب بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہو چکے ہیں اور کسی بھی واقعے یا سانحے کے رونما ہونے کی صورت میں ان سے مدد نہیں لی جا سکے گی۔شہری حلقوں نے شہر کی سیکیورٹی کے لئے کیمروں کی خرابی کو نظرانداز کرنے پر سوالات اٹھائے ہیں خاص کر ایک ایسے موقع پر جب دیگر شہروں کی طرح پشاور کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی خرابی کو نظراند از کرنا حیران کن ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج