شاہین آفریدی کی تباہ کن بائولنگ،جمیکا ٹیسٹ میں فتح کی امیدیں

ویب ڈیسک :محمد عباس اورشاہین شاہ کی تباہ کن بائولنگ کےسامنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم150 پر آئوٹ ہو گئی۔

دو میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روزجمیکامیں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر پہلی اننگز میں152 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نےچھ، محمد عباس نے تین جب کہ فہیم اشرف نےایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت

پاکستان نے چاروکٹوں کے نقصان پر 212 رنز پراپنی پہلی اننگزکاآغازکیاتوجلد ہی فہیم اشرف،محمد رضوان اور نعمان علی وکٹیں گنوابیٹھے۔

اس موقع پرفواد عالم نےشاندار سنچری بنائی جس کی بدولت پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنزبناسکی۔

جواب میں پہلی اننگزمیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں150رنزبناسکی جس کے بعدپاکستان نےاپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئرکی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے 329 رنزکاہدف دیا۔

مزید پڑھیں:  ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا آج تک سمجھ نہ سکا، نواز شریف

جمیکا ٹیسٹ کےچوتھے دن کےاختتام پرویسٹ انڈیزنے اپنی دوسری اننگزمیں ایک وکٹ کےنقصان پر 49 رنز بنالیےہیں، کریگ بریتھ ویٹ 17 اورالزاری جوزف 8 رنزجوزف 8 رنز بناکیریز پر موجود ہیں۔

کالی آندھی کو جیت کے لیے مزید 280 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے 9 وکٹیں چاہئیں۔