Adjournment motion

پشاورمیں بدامنی کی صورتحال کیخلاف تحریک اسمبلی میں التواپیش

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوااسمبلی میں پشاورمیں بڑھتےہوئےجرائم زپربحث کےلئے تحریک التواپیش کردی گئی ۔

یہ تحریک التوا جماعت اسلامی کےرکن اسمبلی عنایت اللہ خان نےجمع کرائی ۔

انہوں نے تحریک میں موقف اپنایاکہ صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ایک ماہ کےدوران 55افرادقتل کردیئےگئےہیں جبکہ جوالائی اوراگست کےمہینےمیں شہرمیں ڈکیتی،راہزنی اورچوری کی 62 وارداتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک

انہوں نےکہا کہ شہرمیں خواتین اوربچوں کےساتھ زیادتی کے34،اغوا برائےتاوان کے 14 اور اقدام قتل کےدرجنوں واقعات بھی رونما ہوئےہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کر کے نگران سیٹ اپ میں ایک شخص نے اربوں روپے کمائے، عون عباس

تحریک التوامیں انہوں نےمطالبہ کیا کہ ایوان میںمعمول کی کارروائی روک کراس اہم مسلہ پربحث کی جائے۔