Imran Khan

افغانستان میں جامع حکومت نہ بنی توخانہ جنگی ہوگی،عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت تشکیل نہ دی گئی تو وہاں خانہ جنگی ہوگی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں جامع قیادت اور انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا۔

انہوں نےکہاافغانستان کو دہشتگردوں کی جائے پناہ کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے جو پاکستان کیلئے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ طالبان کو مزید وقت دینا چاہیے، ان سے متعلق کچھ کہنا بہت جلدی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں خواتین کو حقوق دیئے جانے کی بھی توقع ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے سے متعلق پڑوسی ممالک کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

عمران خان نے کہاکہ افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنا غیر اسلامی ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ خواتین کو سکولوں میں جانے کی اجازت دے دیں گے۔