abc

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1526 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1526 سے بڑھ گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 15 سو 26 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 558 ہوگئی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں 481، پختونخواہ میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 مریض ہیں۔

مزید پڑھیں:  آزادی مارچ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنما بری

کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات 13 ہو چکی ہیں جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 28 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ 58 فیصد کیسز ایران اور 13 فیصد دیگر ممالک سے منتقل ہوئے۔ کورونا وائرس کے 58 فیصد کیسز مقامی سطح پر رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مشتبہ کیسز کی تعداد 13 ہزار 324 ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 411 اسپتالوں میں آئسولیشن کی سہولت موجود ہے، 411 اسپتالوں میں قائم آئسولیشن بیڈز کی تعداد 5 ہزار 939 ہے۔ مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 756 مریض زیر علاج ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں 185 قرنطینہ سینٹرز میں 8 ہزار 66 مریض ہیں