محکمہ بلدیات

کمرشل عمارتوں میں ہنگامی راستہ لازمی چھوڑا جائے گا

ویب ڈیسک( پشاور) پشاور میں کمرشل عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کیلئے ہنگامی راستوں، گیس، پیسکو اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے پڑوسیوں کی اجازت بھی لازمی کردی گئی ہے۔

محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق پشاور میں اب کسی بھی کمرشل عمارت کیلئے چند شرائط طے کردی گئی ہیں جس کے تحت عمارت میں ہنگامی راستہ لازمی طور پر چھوڑا جائیگا جس سے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے وقت افراد کو نکالا جا سکے گا اسی طرح گیس، پیسکو اور ڈبلیو ایس ایس پی سے اجازت بھی لازمی کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء : تحقیقات میں اہم پیش رفت

محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق رہائشی علاقوں میں کسی بھی کمرشل عمارت کی تعمیر کیلئے مذکورہ مقام کے پڑوسیوں کی اجازت بھی لازمی ہوگی جبکہ تعمیرات کیلئے منظور کئے گئے بائی لاز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے محکمہ بلدیات کے مطابق کمرشل عمارت کی تعمیر کیلئے درخواست کنندہ مذکورہ تمام اجازت نامے متعلقہ ٹی ایم او کو جمع کرانے کا پابند ہوگا جس کے بعد اسے تعمیر کی اجازت دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے سفارتی اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں