ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیوایم نے حکومت سے الگ ہونے کا اشارہ دے دیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مہنگائی، سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا جس میں اراکین اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں غریبوں کے لئے کچھ کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کاساتھ جمہوریت بچانے کیلئے دیا، اگر ہمارے بغیر جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیحدہ ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کا مفلر لینے سے انکار کر دیا


انہوں نے کہا کہ حکومت اورفوج کو ہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پرہوناچاہئے، اگر قوم کو ضرورت ہو تو قبل ازوقت انتخابات ہونے چاہئیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر سب کو بے چینی ہے، ملک کے حالات بہت خراب ہیں ، مہنگائی بہت ہوگئی ہے بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ سے ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے انتظام کرے تاکہ لوگ زندہ رہ سکیں۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم


انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کی تیاری شروع نہیں کی، تعلیم کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیے، ووٹ نہیں بولے گا تو سڑکیں بولیں گیں، ہم نے حکومت سے کوئی تنظیمی مطالبات نہیں کئے تھے، اگر ہمارے کارکنان لاپتہ ہیں تو یہ ہمارا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔