کراچی بینک خاتون میں کیشیئر ہپناٹائز

کراچی بینک میں خاتون کیشیئر کو ہپناٹائز کر کے پیسے لوٹنے کا انوکھا واقعہ

ویب ڈیسک (کراچی)کراچی میں بینک کی خاتون کیشیئر کو ہپنا ٹائز کرکے ڈیرھ لاکھ روپے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہر قائد میں جہاں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام تھیں وہاں اب کراچی میں شہریوں کو ہپناٹائز کرکے لوٹنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔

ایسا ہی واقعہ کراچی میں پیش آیا۔ نیو کراچی میں خاتون کیشیئر سے رقم لے کر فرار ہونیوالے ولید نامی نوسر باز گرفتارکو کرلیا گیا، یہ واقعہ 17 نومبر کو پیش آیا تھا، پکڑے گئے نوسرباز کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ نوسرباز رقم لوٹ کر بھاگ رہا تھا کہ لوگوں کے تعاقب کے بعد ایک برساتی نالے میں جا گرا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے بینک کے کیش کائونٹر پر 50 کے نوٹوں کی ایک گڈی کے بدلے 5 ہزار کا نوٹ مانگا تھا، اس دوران جب کیشیئر نے پانچ ہزار کے نوٹ کے لیے گڈی اٹھائی، تو ملزم نے انھیں ہپناٹائز کر دیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر

مقدمے کے مطابق خاتون کیشئر کو اس لمحے پتا نہیں چلا کہ ملزم نے 5 ہزار کی گڈی سے خود 28 نوٹ نکالے اور فرار ہو گیا۔ تاہم جیسے ہی کیشیئر کو گڑبڑ سمجھ آئی تو اس نے بینک میں دیگر ساتھیوں کو خبردار کردیا، جس پر بینک سے کئی افراد نوسرباز کے پیچھے گئے اور وہ خود کو بچانے کے چکر میں برساتی نالے میں جا گرا خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں شہری کو ہپناٹائز کرکے 35 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا