وزیرستان ملٹری پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ملٹری پوسٹ پرحملے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے دتہ خیل کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے جن میں 27 سال کے نائیک رحمان اور 22 سال کے لانس نائیک عارف شامل ہیں ،شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پاس ہونے پر مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب
مزید پڑھیں:  حکومت کی ججز کی عمر کے تعین کیلئے بار کونسلز کو کمیٹی بنانے کی پیش کش

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔