ویب ڈیسک: پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35پروازیں چلائیگی ، پروازیں جدہ، مدینہ، ریاض ،دمام اور الکسیم کیلئے روانہ ہوں گی۔
سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافروں کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہونگے جبکہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ دکھانی ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 27 مارچ 2020 سے کووڈ کی وبا آنے کے بعد پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔