راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا ٹویٹ پیغام بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے ضروری طبی سامان بھجوادیا گیا ہے،طبی سامان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بھیجا گیا،انسداد کورونا وائرس کیلئے طبی عملہ فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے.
کورونا سے نمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ملکوں کو مشکلات کا سامنا ہے،مشکل حالات میں سب کو صبر اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،حکومت ضروری وسائل اور طبی آلات کیلئے کوشاں ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ.