خاتون کو آگ لگانے والے ملزم

بازار میں خاتون کو آگ لگانے کے الزام میں دو ملزم گرفتار

ویب ڈیسک :سرگودھا کے بازار میں خاتون کو پیٹرول چھڑک کر آگ لانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا۔ واقعے کے نتیجے میں 45 سالہ نورین بی بی کا جسم 65 فیصد سے زائد جھلس گیا. اور انہیں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر

پولیس کی خصوصی ٹیم خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے لاہور پہنچی جہاں خاتون نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ملزمان نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی. اور بولے تجھے مزہ چکھاتے ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ بااثر افراد منگل بازار میں اسٹال لگانے کے زبردستی پیسے لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان