ہر محکمے کا تحصیل سطح پر دفتر

ہر محکمے کا تحصیل سطح پردفتر بنانے کی حکمت عملی

ویب ڈیسک(پشاور) : خیبر پختونخوا میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت انتظامی محکموں کے تحصیل سطح کے دفاتر کے قیام کیلئے محکمہ بلدیات نے حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا، پیر کے روز تمام متعلقہ محکموں کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے اس میں افرادی قوت اور اخراجات کا تخمینہ تیار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کوارسال کیا جائیگا۔

محکمہ بلدیا ت ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2019میں ضلع کونسل ختم کرتے ہوئے تحصیل کونسل کو برقرار رکھا گیا ہے اور ماتحت محکموں کی تعداد بھی کم کردی گئی ہے موجودہ بلدیاتی نظام میں تحصیل سطح پر کھیل و سیاحت، زراعت، بہبود آبادی اور سماجی بہبود سمیت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم موجود ہوگا. محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم پہلے سے تحصیل سطح پر موجود ہے تاہم باقی محکموں کو تحصیل سطح پر قائم کرنے کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 75 ہزارکی نفسیاتی حد عبور

ذرائع کے مطابق پیر کے روز محکمہ بلدیات نے 7انتظامی محکموں کا اجلاس طلب کرلیا ہے. جس میں محکمہ عملہ، خزانہ، ترقی و منصوبہ بندی، کھیل و سیاحت، زراعت، سماجی بہبود اور بہبود آبادی کے افسران کو طلب کیا گیا ہے. محکمہ بلدیات نے اجلاس میں شرکت کیلئے کم سے کم ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے آفیسر کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہر محکمہ درکار افرادی قوت کی تفصیلات بھی ارسال کرے تاکہ تحصیل سطح پر دفاتر کے قیام کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید مہنگا، 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا