کترینہ وکی کی رسم حنا

کترینہ وکی نے رسم حنا میں رقص کی نئی تصاویر شیئر کردی

ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے شادی کے دوران لی گئی تصویروں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کترینہ اور وکی کے تصدیق شدہ اکانٹس پر رسم حنا کے دوران فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔

کترینہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں ملٹی شیڈڈ لہنگے میں ہاتھوں پر مہندی لگائے وکی کوشل سمیت فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ رقص کرتے اور خوشگوار موڈ میں رسم حنا انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کو ایک پنجابی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ مہندی تاں سجدی جے نچے سارا ٹبر

مزید پڑھیں:  سجل علی کے ہاتھ سے نمک والی چائے بھی پی لوں گا، فیروز خان

دوسری جانب وکی کوشل نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر اپنی اور اہلیہ کترینہ کی رسمِ حنا کی کچھ تصویریں شیئر کی۔ شیئر کی گئی تصاویر میں وکی کوشل کو پیلے پھولوں سے کترینہ کیف کو پروپوز کرتے دیکھا گیا، ساتھ ہی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی اور کترینہ کو چند لوگوں نے کاندھے پر اٹھایا ہوا ہے۔ اداکار نے بھی اپنی پوسٹ کا وہی پنجابی کیپشن لکھا جو ان کی اہلیہ اداکارہ کترینہ کیف نے لکھا۔

مزید پڑھیں:  ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے والے بھارتی کو پکڑ لیا