20 جنوری بی آر ٹی پرانی بسیں

20 جنوری کے بعد بی آر ٹی روٹ پر پرانی بسیں نہیں چلیں گی

خیبر پختونخوا حکومت نے 20 جنوری کے بعد بی آر ٹی کے روٹ پر پرانی بسوں اور ویگنوں کے آمد ورفت پر پابندی عائد کر دی ہیں جبکہ آخری بار بس ، ویگن مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور کی سڑکوں پر لگائے گئے کیٹ آئیز عذاب بن گئے

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے اندراج کی آخری تاریخ بیس جنوری ہے اس سے قبل اس میں توسیع کی گئی تھی بی آر ٹی پراجیکٹ کے تحت خریداری اور معاوضہ کیلئے اندراج شدہ شہر میں چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے مالکان کو طے شدہ فارمولے کے تحت ادائیگی کی گئی ہے تاہم بڈھ بیر ، جمرود ، لنڈی کوتل ، باڑہ سمیت بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بیشتر گاڑیوں کے مالکان نے اپنی گاڑیوں کے تلف کرنے کیلئے رجسٹریشن نہیں کی ہے جس پر بی آر ٹی انتظامیہ کی جانب سے آخری بار نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ،آخری بار جاری کردہ نوٹس کے مطابق کہ فوری طور پر اپنا اندراج کرے بصورت دیگر ان کی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق