صحت کارڈ ادویات غیر معیاری

صحت کارڈ میں بے قاعدگیاں،ادویات غیر معیاری ہوتی ہیں،ینگ ڈاکٹرز

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا نے الزام لگایا ہے کہ صحت انصاف کارڈ میں بے قاعدگیاں ہو رہی ہیں جبکہ صحت انصاف کارڈز میں سارے غلط آپریشن ہو رہے ہیں اور سرجری سامان اور ادویات غیر معیاری دیئے جاتے ہیں۔

صحت کارڈ سے عوام کو بے وقوف بنا بنایا جا رہا ہے پشاور پریس کلب میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر فیصل بارکزئی نے دیگر عہدیداروں ڈاکٹر رضوان اور ڈاکٹر ایاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو ایم ٹی آئی میں کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ۔ پشاور کے بڑے ہسپتالوں کو سینئر ڈاکٹرز چھوڑ کر جارہے ہیں ، وزیر صحت ہسپتالوں کو ٹویٹر اور فیس بک پر چلا رہے ہیں انہوں نے ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو خبر دار کیا کہ ڈاکٹرز سے متعلق اعلامیہ واپس لیا جائے اگر مستقبل میں اس طرح اقدام کیا گیا تو تمام ہسپتال بند کر دیںگے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے 25 بڑے ہسپتالوں میں ادویات کی مخدوش صورتحال

ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ حکومت آٹھ سال میں کوئی نیا ہسپتال نہیں بنا سکی جو افسوس ناک ہے ۔ ہمارے صوبے میں سپشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی ہے ۔ ایم ٹی آئی نظام عوام کیلئے بہتر نہیں ہے ۔ صو بے کے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ کورونا فنڈ میں مبینہ کرپشن کا آڈٹ کیا جائے ،ڈاکٹرز سے متعلق حکومتی اعلامیہ واپس لیا جائے ،صحت کارڈ میں مبینہ طور پر غلط آپریشنز اور غیر معیاری سامان و ادویات کی تحقیقات کی جائے اور ایڈ ہاک ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر سڑکوں پر نکلنے کیساتھ ساتھ تمام ہسپتال بند کر کے احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق