مری مری میں برفانی طوفان

مری میں پانی کی بوتل 500 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی، رابی پیرزادہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مری کے مقامی افراد برف میں پھنسی گاڑیوں کو دھکا لگانے کے 3 سے 5 ہزار روپے لے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مری: گاڑیوں میں پھنسے 19 سیاح سردی سے جاں بحق

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ نے ایک بس کی تصویر شیئر کی جوکہ برف میں پھنسی ہوئی ہے۔ ​رابی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مقامی لوگ ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 30 ہزار سے 50 ہزار روپے مانگ رہے تھے جب کہ پانی کی بوتل بھی 500 روپے کی فروخت کی جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  سجل علی کے ہاتھ سے نمک والی چائے بھی پی لوں گا، فیروز خان
مزید پڑھیں:  ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے والے بھارتی کو پکڑ لیا

رابی پیر زادہ نے بتایا کہ چھوٹی گاڑی کو دھکا لگانے کے 3 ہزار اور بڑی گاڑی کو دھکا لگانے کے 5 ہزار روپے وصول کیے جا رہے تھے، آج سب مددگار بنے ہوئے ہیں اور ہوٹل مالکان بھی نیک بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مری میں برفباری میں دھنسنے اور گاڑیوں میں دم گھٹنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔