قرنطینہ کی شرط ختم

بیرون ملک سے آنیوالے افراد کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے سنٹرل کورنٹائن پالیسی ختم اور بیرون ممالک سے آنے والے متاثرہ افراد کو گھروں پر آئسولیٹ کرنے سے متعلق نئی پالیسی کی روشنی میں پشاور میں قائم قرنطینہ سنٹرز خالی کرنے کی منصوبہ بندی کردی گئی ہے اس حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو گھروں پر قرنطینہ ہونے کی اجازت دیدی گئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے گذشتہ روز بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو گھروں پر قرنطینہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ملک بھر میں قائم سنٹرل کورنٹائن سنٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا

جس پر خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے قائم کردہ سنٹرز اور ہوٹلز پر بیرون ممالک سے آنے والے افراد کوقرنطینہ سنٹرز پر روکنے کی شرط ختم کردی ہے اس بارے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے اس نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کے پروٹوکولز میں تبدیلی کردی گئی ہے پاکستان پہنچنے پر جس مسافر کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ مثبت ہوگا ان کو 10 روز کیلئے گھر پر قرنطینہ کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ