fawad 1

پاکستانی انجینئرز نے 150 خراب وینٹی لیٹرز فعال کردئیے:فواد چوہدری

ویب رپورٹ : فواد چوہدری کا ٹویٹ پیغام پاکستان کے انجینئرنگ ادارے اب تک 150کے لگ بھگ خراب وینٹیلیٹرز کو فعال کر چکے ہیں ، پرائیویٹ ہسپتال میں اگر آپ کا وینٹیلیٹر خراب ہے تو آپ ہم آپ کا وینٹیلیٹر بالکل مفت فعال کریں گے صرف اس وعدےپر کہ آپ کرونا کے مریض کو اگر ضرورت پڑے تو ویینٹیلیٹر کی سہولت مفت دیں گے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی : 9افراد کے قتل کیس میں 4مجرموں کو 5/5مرتبہ سزائے موت

کئ سرکاری ہسپتالوں میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وینٹیلایزر موجود ہے لیکن اسے استعمال نہیں کرنا آتا، لاہور،اسلام آباد،کراچی، کوئٹہ ،پشاور میں ٹیمیں بنا دی ہیں جو عملے کو وینٹیلائزر آپریٹ کرنے کی مفت تربیت دیں گی، ہاسپیٹلزکے انچارج صاحبان سے گزارش ہے اس سہولت سے استفادہ کریں.

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین