وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، اعلی عسکری حکام، معاونین، اور چئیرمین این ڈی ایم اے شریک ہوں گے. اجلاس میں وزراء اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے.
اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا ئے گا، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا شرکاء کو کرونا کی صورتحال پر بریفنگ دے گے اور چئیرمین این ڈی ایم شرکاء کو کرونا وائرس کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات اور سامان کی ترسیل پر بریفنگ دے گے۔
وزراء اعلی صوبوں کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کریں گے، لاک ڈاوں میں نرمی یا سختی کرنے کے حوالے بھی مشاورت کی جائے گی،غریبوں کے ریلیف کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments