اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع .کچھ وزرا وزیراعظم ہاوس سے باقی ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک .کابینہ کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا.اجلاس میں بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزیوں پر بات ہوگی .وفاقی کابینہ ملکی معاشی صورتحال، تعمیراتی صنعت کی بحالی سمیت اہم امور پر بھی غور کرے گی .کابینہ کا توسیعی ایجنڈا جاری، کابینہ اب 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی .گزشتہ روز ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل. کابینہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ایجنٹس کے کمیشن پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دے گی .کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی .اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی .کابینہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا کنٹرول وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے زیر انتظام کرنے کی منظوری دے گی .ای او بی آئی پینشنرز کی پینشن میں اضافے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا.کابینہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments