پولیو مہم 2022

خیبر پختونخوا: پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق انسداد پولیو مہم دو مراحل میں کی چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں 6 جنوبی اضلاع بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں مہم چلاٸی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں کوہاٹ ڈویژن، پشاور، مردان،دیر لوئر باجوڑ میں پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی

یہ بھی پڑھیں:پختونخواہ میں اومیکرون کے وار جاری ،مزید 11 کیسز رپورٹ

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشنز سینٹر خیبرپختونخوا عبدالباسط نے کہا کہ مہم میں 20ہزار 484 پولیو ورکرز ٹیمیں مصروف ہیں، 18ہزار 324موبائل، 1ہزار237 فکسڈ، 856 ٹرانزٹ اور 67 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، مہم کی موثر نگرانی کے لئے 4ہزار 949 ایریا انچارج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

واضح رہے دونوں مراحل کے دوران 44لاکھ 76 ہزار سے زاٸد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔