کورونا ایمرجنسی کیلئے فنڈز

کورونا ایمرجنسی کیلئے 90 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری

صوبائی کابینہ کے فیصلے پر محکمہ خزانہ نے کورونا ایمرجنسی آپریشن کیلئے 90کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے کورونا پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں 60کروڑ روپے جاری کئے تھے جس کے خرچ ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ایک سمری کے ذریعے اضافی پیسے جاری کرنے کی درخواست کی تھی اس بارے میں صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں یہ پیسے جاری کرنے کی حتمی منظوری دی گئی ہے محکمہ خزانہ سے محکمہ صحت کو بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق 90کروڑ25 لاکھ 68ہزار تین سو روپے قدرتی آفات کی آبادی کاری کیلئے مختص فنڈز میں سے محکمہ صحت کو ایمرجنسی انتظامات کیلئے جاری کردئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت پانچ مخصوص اضلاع میں ڈینگی بچاؤسپرے کا آغاز