تہکال کوئلے کی گیس

تہکال، کمرہ میں کوئلے کی گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاںبحق

پشاور کے علا قے تہکال کندے مغل زئی میں کوئلے کی گیس بھرنے کے با عث میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جن کی نعشوں کو پولیس نے تحو یل میں لیکر پو سٹمارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دیا ہے ۔ متوفی اور اس کی بیوی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا دیگر نشات موجود نہیں تھے۔ پولیس نے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ متوفی نثار ولد ملتان اور ان کی اہلیہ مسما ة زول پری اپنے کمرے میں محو خواب تھے اور انہوں نے کوئلہ جلا رکھا تھا اس دوران کمر ے میں دھواں بھرنے سے دونوں کا دم گھٹ گیا اور موت کے منہ میں چلے گئے۔ متعلقہ شخص کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ باورچی تھا اور دیگیں پکاتا تھا تہکال پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متوفین کے ورثاء کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ