بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ

شدید سردی،بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ امیدواروں کیلئے مشکل

خیبر پختونخوا میں جاری سردی کی شدید لہر اور برف باری نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو مشکل میں ڈال دیا بالائی علاقوں میں اب تک جاری برف باری کے باعث مقامی افراد کو انتخابی مہم شروع کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اپر چترال، شانگلہ، کوہستان، اپر دیر، سوات اور دیگر میں اب تک برف باری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، الیکشن کمیشن نے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنا شیڈول جاری کردیا ہے

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف

جس کے مطابق 4 فروری کو تمام ریٹرننگ آفیسرز اپنے اپنے حلقوں کیلئے نوٹسز جاری کرینگے تاہم بیشتر اضلاع میں جاری برف باری نے امیدواروں کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں، ذرائع کے مطابق شدید برف والے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ 27 مارچ کی بجائے بلدیاتی انتخابات میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کی تاخیر کی جائے اور برف پگھلنے کے بعد ان اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ انہیں مہم چلانے اور ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر کو گھروں سے نکالنے میں آسانی ہو۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے