غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ

2ارب سے زائد غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے دو ارب ساڑھے 26 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کے الزام میں روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے مجاہد اکبر کی ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم نے غیر ملکی کرنسی اور غیر قانونی دھندے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے صوبہ بھر میں آپریشن شروع کیا جس میں ملزم عزیز اکبر گرفتار ہوا جسے مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا، عزیز اکبر پر الزام ہے کہ اس نے 659 مرتبہ رائل منی چینجر مال پلازہ راولپنڈی سے 2016ء سے 2021ء کے دوران اپنے ملازم عزت خان کے نام سے دو ارب 26 کروڑ 46 لاکھ 5 ہزار 113روپے کی کرنسی تبدیل کروائی تھی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع