الیکشن کمیشن سوشل میڈیا

الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر بھی شکایات سنے گا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی رپورٹ کرنے کیلئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس شہریوں کو فراہم کردیئے، شہری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی رپورٹ کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹوئٹر ہینڈلر اور فیس بک پیج پر شہریوں سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے اور صارفین کو کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے آگاہ کرسکتے ہیں ،خیبر پختونخوا کے 18اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے جس کے تحت 27مارچ کو ان اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ 4فروری سے کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا عمل شروع کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی