سرکاری سکولز میں کورونا ٹیسٹ

سرکاری اور نجی سکولز میں کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع ہوگئے

کورونا وائرس کے تیز پھیلائو کی وجہ سے حساس شہروں میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد پشاور کے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی سکولز میں بھی طلبہ اور تد ریسی عملے کے ٹیسٹ کرانے کاسلسلہ دوبارہ سے شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جن سکولز میں متاثرین کی تعداد زیادہ ہوگی ان سکولز کودس روز کیلئے بند کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پشاور میں کورونا وائرس کی شرح بڑھنے کی وجہ سے محکمہ صحت نے گذشتہ روز ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہسپتالوں، سکولز اور رہائشی علاقوں میں ٹیموں کو متحرک کردیا ہے چونکہ چند روز سے سرکاری اور نجی سکولز میں مثبت شرح زیادہ ہوگئی ہے اس لئے اب سکولز میں بھی ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پشاور کے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول نمبر1 پشاور سٹی کا معائنہ کیا ہے اس دوران متعلقہ ٹیموں نے سکول کے انتظامی اورتدریسی عملے کے نمونے لئے ہیں جن کی لیبارٹری رپورٹس آج موصول ہوجائیں گی اس طرح جن سکولز سے کورونا کے شک پر نمونے لئے جائیں گے ان سکولز میں ویکسی نیشن بھی ساتھ ساتھ کی جائے گی اور اگر کورونا کے مثبت کیس رپورٹ ہوتے ہیں تو سکولز کو عارضی طور پر بند کردیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل