غیر قانونی کرش پلانٹس

غیر قانونی کرش پلانٹس کیخلاف کریک ڈائون، مزید 4 سیل

پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے محکمہ انڈسٹری کے افسران کے ہمراہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بیشتر کو سیل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے محکمہ انڈسٹری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنارس خان کے ہمراہ بڈھ بیر اور زنگلی کے علاقے میں کرش پلانٹس کا معائنہ کیا۔ بغیر رجسٹریشن کے کرش پلانٹس چلانے، مالولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے، محکمہ ماحولیات اور محکمہ انڈسٹری کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 04 کرش پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود کے مطابق سیل شدہ کرش پلانٹس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا تھا اور متعلقہ محکموں کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن کے ان پلانٹس کو چلایا جا رہا تھا جس پر افسران نے کارروائی کرتے ہوئے 04 غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق کرش پلانٹس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف رہنماؤں وکارکنان کی پکڑ دھکڑ