پشاور یونیورسٹی ہاسٹلز سرچ آپریشن

پشاور یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں سرچ آپریشن شروع

پشاور یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم پر یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آگئی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں سرچ آپریشن شروع کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلحہ کسی صورت یونیورسٹی میں نہیں چھوڑا جائے گا۔ وائس چانسلر نے بھی انتظامیہ کو اس سلسلے میں سختی سے ہدایت کی ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے فائرنگ کے واقعہ پر کہا ہے کہ جامعہ پشاور کا ماحول خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی خواہ اندرونی طالب علم ہو یا کوئی آوٹ سائیڈر ہو۔ انہوں نے کہا کہ درس و تدریس سے وابستہ انسان ہمیشہ امن پسند ہوتا ہے،طلبہ کو اپنے والدین اور انکی محنت پر رحم کر کے محنت اور لگن کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کا بنیادی مقصد تعلیم کے برعکس عوامل کی جانچ پڑتال اور اپنے طلبہ کو پر امن ماحول دینا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان