پشاور میں پیناڈول گولیاں

پشاور میں ذخیرہ شدہ کروڑوں روپے کی پیناڈول گولیاں برآمد

خیبر پختونخوا میں بخار اور کھانسی وغیرہ کی ادویات کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی شکایات پر ڈرگ اینڈ فارمیسی ڈائریکٹوریٹ حرکت میں آگیا اور پشاور میں پینا ڈول گولیوں کے 27 ہزار سے زیادہ کارٹن تحویل میں لے لئے ہیں اس سلسلے میں کیس تیار کر لیا گیا ہے۔

پراونشل ڈرگ کوالٹی بورڈ میں جائزہ کے بعد اس بارے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں موسمی بیماریوں کی زیادہ تر ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ سے اس کا ذخیرہ کر لیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پشاور سمیت کئی بڑے شہروں میں ان ادویات کا بحران تھا تاہم کمپنی کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس سٹاک موجود ہیں اور کسی قسم کا بحران نہیں۔ جس پر محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ پر 2 گوداموں سے پیناڈول گولیوں کے27ہزار کارٹن قبضے میں لے لئے ہیں ان دوائیوں کی قیمت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان

یہ بھی پڑھی:پاکستان میں 31فیصد نوجوانوں کے بے روزگار ہونے کا انکشاف

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی

محکمہ صحت کے ڈرگ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے بتایا کہ کورونا کی وبائی صورتحال کی وجہ سے ان گولیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے لیکن مارکیٹ میں پیناڈول کی قیمت میں اضافے اور اس کی عدم دستیابی کی شکایات مل رہی تھیں سینئر ڈرگ انسپکٹرذیشان کے مطابق ضبط کی گئی پیناڈول گولیوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات اکٹھا کر رہے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف ڈرگ ایکٹ1976ء کے تحت کارروائی تجویز کی جائے گی ۔