پنجاب میڈیکل بورڈ نواز شریف رپورٹ

پنجاب میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ مسترد کر دی

پنجاب حکومت کے 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹس ناکافی قرار دے کر مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے اپنے فیصلے میں بتایا ہے کہ نواز شریف کے ڈاکٹر فیاض شال نے صرف نوازشریف کی صحت پرتحریر بھیجی ہے کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کا میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں ہیں۔ رپورٹس میں لکھا ہے کہ نواز شریف انجیو گرافی کے بغیر لندن سے نہ جائیں۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کی جانب سے سعودی ایئرپورٹ پر حملہ: پاکستان کی مذمّت

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل قرار دی تھیں، بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو تحريری طور پر آگاہ کر ديا۔

مزید پڑھیں:  روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

واضح رہے کہ یکم فروری کو 3 صفحات پر مشتمل نواز شریف کی طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی تھی، رپورٹ ميں ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کو سفر کرنے سے روک دیا تھا۔