ڈاکٹرز کا عدم مستقلی کیخلاف ہڑتال

800 عارضی ڈاکٹرز کا عدم مستقلی کیخلاف صوبہ گیر ہڑتال کا اعلان

اپریل2020ء میں 6 ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتی ڈاکٹرز نے مستقل نہ ہونے کیخلاف 28 فروری کو پشاور میں احتجاج اور ہسپتالوں کی سطح پر صوبہ گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلے میں ایڈہاک ڈاکٹرز کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے 8 سو ایڈہاک ڈاکٹرز نے ملازمت کی مستقلی سے متعلق حکومتی وعدوں کی تکمیل نہ ہونے سے صوبہ بھر میں 28 فروری سے صوبائی اسمبلی چوک میں شدید احتجاج اوردھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ دوسال سے تاحال انہیں 6،6 ماہ کی توسیع پر رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے بار بار تنخواہوں کی بندش کا مسئلہ درپیش رہتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ مستقلی کیلئے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس دوران سینکڑوں ڈاکٹرز اوور ایج ہو چکے ہیں، اب اگر انہیں مستقل نہیں کیا گیا تو یہ ڈاکٹرزکوئی دوسری ملازمت بھی نہیں کر پائیں گے، اس لئے جب تک انہیں مستقل نہیں کیا جاتا ہے اس کیخلاف 28 فروری سے کوئی بھی ایڈہاک ڈاکٹر ڈیوٹی نہیں دے گا۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے