رکشہ مکینکس کا راج

سٹی سرکلر روڈ اور فقیر آباد کی سڑکوں پر رکشہ مکینکس کا راج

پشاور کی سڑکیں پشاوریوں کیلئے تنگ ہو گئیں۔ سٹی سرکلر روڈ، فقیر آباد روڈ، پیر غائب بابا اور دیگر مقامات پر رکشہ ڈرائیوروں اور مکینک نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال دئے ہیں جس کے باعث پشاور کی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا ہے ۔ پشاور کا مصروف ترین سٹی سرکلر روڈ اور فقیر آباد روڈ پر رکشہ مکینک کی ان گنت دکانوں کے باعث شہر بھر کے رکشے مرمت کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں، دکان میں رکشہ کھڑا کرنے کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے یہی رکشے سڑک کنارے کھڑے کئے جاتے ہیں اور انکی مرمت کی جاتی ہے ایک ایک مکینک کے پاس تین سے چار رکشے مرمت کیلئے آتے ہیں اور دکان کے باہر ان رکشوں کو کھڑا کیاجاتا ہے جس کے باعث انتہائی کشاد ہ سڑک بھی سکڑ کر رہ جاتی ہے اور ٹریفک کیلئے گزرنے کا راستہ نہیں ہوتا ان سڑکوں پر رکشہ سٹینڈ بھی قائم کردیئے گئے ہیں اور 5 سے 7 رکشے کسی بھی من پسند مقام پر کھڑے کر کے عارضی رکشہ سٹینڈ قائم کردیتے ہیں جس سے ٹریفک کے بہائو میں بھی خلل پڑتا ہے اور اکثر و بیشتر پشاور میں ٹریفک جام رہتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا