بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کاغذات نامزدگی شروع

خیبر پختونخوا کے18اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو 18فروری تک جاری رہے گا. الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 14 سے 18 فروری کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کرا سکیں گے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 24 فروری تا 26 فروری تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ الیکشن ٹربیونل ان اپیلوں پر فیصلہ یکم مارچ تک کریگا، 2 مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی اور 3 مارچ کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے،4 مارچ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے اور دوسرے مرحلے کیلئے 31مارچ کو پولنگ کی جائیگی ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا