جامعہ پشاور 14 فروری چھٹی

ویلٹائن ڈے پر یونیورسٹی بند کرنے کی وجہ محفل موسیقی

جامعہ پشاور کی 14 فروری کو یوم کشمیر کی چھٹی کا فیصلہ موسیقی کے پروگرام کیلئے انتظامات کا معاملہ نکل آیا۔

جامعہ میں اساتذہ کی تنظیم نے انتظامیہ پر نجی کمپنی کے موسیقی کے پروگرام کیلئے طلبہ کی چھٹی پر اعتراض اٹھا دیا اساتذہ کی تنظیم پیوٹا کے مطابق انتظامیہ نے موسیقی کے پروگرام کے لیے پشاور یونیورسٹی بند کی تھی 20ہزار سے زائد طلباء و طالبات کو موسیقی کے پروگرام کیلئے تعلیم سے دور رکھا گیا۔ پیوٹا کے مطابق انتظامیہ نے موسیقی کے پروگرام کے لیے یونیورسٹی کو بند رکھنا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔ پیوٹا نے جامعہ کے وائس چانسلر کی فوری برطرفی اور گورنر خیبر پختونخوا سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید

پیوٹا کا کہنا ہے کہ 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر چھٹی دے کر جامعہ کی بدنامی کی گئی ۔ جامعہ پشاور کے ترجمان محمد نعمان نے پیوٹا کے تمام الزامات مسترد کر دئیے ہیں انہوں نے تسلیم کیا کہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ایک نجی کمپنی سے تعاون کے حوالے سے درخواست کی تھی تاہم ویلنٹا ئن ڈے کی چھٹی پہلے سے طے تھی پاکستان سو پر لیگ کے حوالے سے پروگرام کا فیصلہ بعد میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا