ادویات کی مصنوعی قلت

ادویات قلت، ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا سے بچائو کے ادویات سمیت دیگر ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز خیبرپختونخوا کے اہلکار فوری کارروائی کریں۔

ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کی سالانہ جائزہ رپورٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے اور بلیک میں ادویات کی فروخت روکنے کیلئے ڈرگ انپسکٹرز اپنی استعداد کار کو مزید بڑھائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، وزیر صحت کو پیش کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران ڈسٹری بیوشن سنٹرز اور میڈیکل سٹورز کے 14803 انسپکشنز ہوئے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی و تجاوز کرنے پر 2449 ادویات کے سٹاک کو قبضہ میں لیا گیا، معیار جانچنے کیلئے 10 ہزار سے زائد ادویات کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے جبکہ 460 ادویات کے نمونوں کو غیر معیاری، جعلی، غیر رجسٹرڈ اور مس برانڈنگ قرار دیا گیا، 375 میڈیکل سٹورز کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 35 ایف آئی آر درج ہوئیں، اسی طرح 2156 کیسز کو مزید کارروائی کیلئے پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سپرد کیا گیا، ڈرگ کورٹ نے 488 کیسز نمٹائے گئے جبکہ 439 کیسز پر سماعت کا آغاز کیا گیا ہے، ڈرگ کورٹ نے مختلف کیسز کے دوران قید سمیت بارہ ملین مالیت کے جرمانے بھی عائد کئے۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا