تجاوزات آپریشن دکاندار گرفتار دکانیں سیل

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 32 دکاندار گرفتار، 6 دکانیں سیل

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اندرون شہر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران حدود سے تجاوز کرنے والے بیسیوں دکانداروں کو گرفتار اور دکانوں کر سیل کردیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے اندرون شہر اشرف روڈ، گھنٹہ گھر اور دیگر بازاروں میں دکانوں سے باہر سامان رکھنے اور تجاوزات قائم کرنے پر 32 دکانداروں کو گرفتار کرتے ہوئے 6 دکانوں کو سیل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج

واضح رہے کہ ان دکانداروں کو بار بار نوٹس دیئے گئے تھے کہ وہ دکانوں سے باہر سامان نہ رکھیں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو گرفتار کر لیا گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان دکانداروں نے فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات قائم کی ہوئی تھیں اور پیدل چلنے والوں مشکلات درپیش ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مسائل بھی جنم لے رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر