گلبہار سوئی گیس لوڈشیڈنگ

گلبہار اور اعجاز آباد میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے

پشاور کی فیشن ایبل کہلانے والی بستی گلبہار اور اعجاز آباد کے مکین سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے عاجز آگئے، سوئی گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث عوام خصوصاً خواتین خانہ کو گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ، محکمہ سوئی گیس نئی پائپ لائن بچھانے کے بعد کنکشن کرنا بھول گیا، گلبہار اور اعجاز آباد کے مکینوں عزیز اللہ، راز محمد اور دیگر کا کہنا ہے کہ گلبہار نمبر 1، 2، 4 اور اعجاز آباد، گارڈن سٹریٹ، فیضان سٹریٹ، فیصل سٹریٹ، عمران سٹریٹ، جان ٹائون اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے ناک میں دم کر رکھا ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل

صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں سوئی گیس فراہم کرنے کے حکومتی دعوے محض اعلانات ہی ثابت ہوئے، علاقہ کی مکینوں کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس نہیں ہوتی، بچے بغیر ناشتہ کئے سکول جاتے ہیں دیگر اوقات میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، بھاری بلوں کے ساتھ ساتھ ایل پی جی دوہرا عذاب ہے۔، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس نے گلبہار اور اعجاز آباد میں سوئی گیس کی نئی پائپ لائن بچھائی تاہم نئی پائپ لائن سے کنکشن نہیں کئے جا رہے اور محکمہ کے اہلکاروں مختلف حیلے بہانے تراش رہے ہیں،

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال عوام کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے، انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لینے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور نئی پائپ لائن سے کنکشن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔