ڈبگری میں 11 میڈیکل سنٹرز سیل

ڈبگری میں 11 میڈیکل سنٹرز سیل، 8 کو شوکاز نوٹس جاری

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے نئی ریگولیشن کے تحت پشاور میں مزید 11 میڈیکل سنٹرز کو سیل کردیا ہے اس سلسلے میں پشاور زون کے تمام انسپکٹرز پر مشتمل 4 ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا اور ڈبگری گارڈن میں عطائی ڈاکٹرز، غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز، کلینکس اور ایکسریز سنٹرز کے خلاف کاروائی کی گئی اور اس دوران تمام غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز صحت کو سیل کردیا گیا ہے انٹی کوئیکری ریگولیشن کے تحت انسپکٹرز نے خیبر میڈیکل سنٹر،اکبر میڈیکل سنٹر، خٹک میڈیکل سنٹر اور اباسین میڈیکل سنٹر میں 85 مراکز صحت کا معائنہ کیا جن میں11طبی مراکز صحت کو رجسٹریشن وغیرہ نہ ہونے پر سیل کردیا گیا اور 8کلینکس اور صحت مراکز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے قانون کے مطابق غیر رجسٹرڈ مراکز صحت عطائی مراکز ہیں۔ عطائی مراکز کو سیل کیا جائے گا اور بھاری جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل