الخدمت فائونڈیشن 31 ٹرک افغانستان روانہ

الخدمت فائونڈیشن کے مزید 31 ٹرک افغانستان روانہ

افغانستان میں شدید موسمی حالات سے بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظرالخدمت فاونڈیشن پاکستان نے پاک افغان تعاون فورم کے تحت امدادی سامان سے لدے مزید 31 ٹرک پاک افغان سرحد تور خم پر افغان حکام کے حوالے کردیئے جن میں چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فوڈ اور ونٹر پیکجز سمیت دیگر امدادی سامان شامل ہے۔واضح رہے کہ یہ الخدمت فاونڈیشن کی پانچویں امدادی کھیپ تھی اوراب تک الخدمت فاونڈیشن پاکستان 103 ٹرکوں کے ذریعے 800 ٹن سے زائد امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر چکی ہے جس کی مالیت 21 کروڑ سے زائد بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق