سنٹرل جیل پشاور سکیورٹی سخت

سنٹرل جیل پشاور اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

سنٹرل جیل پشاور سمیت ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے سرکاری دفاتر کا سیکورٹی آڈٹ بھی کرایا جارہا ہے ۔ گزشتہ روز ایس پی کینٹ محمد اظہر نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے سنٹرل جیل پشاور کے مین گیٹ، ملاقاتیوں کی آمد اور ان کی انٹری وغیرہ سمیت دیگر اہم امور سے متعلق آگاہی حاصل کی، ایس پی کینٹ محمد اظہر نے سنٹرل جیل کے سامنے انتظار گاہ اور اطراف کے علاو ہ جیل سے عدالت لائے جانے والے ملزمان کے چالان اور محفوظ راستے واپسی کو بھی یقینی بنانے کی خاطر سنٹرل جیل کے احاطے میں واقع راستوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سنٹرل جیل کے سامنے انتظار گاہ، مین روڈ اور اطراف میں واقع عمارتوں پر سیکورٹی الرٹ رکھنے کیلئے متعلقہ حکام کو تاکید کی ،ایس پی کینٹ نے واضح کیا کہ ریڈ زون میں واقع دیگر سرکاری املاک اور دفاتر کی سکیورٹی کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے اوراس سلسلے میں سرکاری دفاتر کا سکیورٹی آڈٹ بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : قتل اور خودکشی کے واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق