گداگروں کیخلاف کریک ڈائون

گداگروں کیخلاف کریک ڈائون،مزید 48 پیشہ ور گدا گر گرفتار

محکمہ سوشل ویلفیئر نے گداگروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید 48 گداگر گرفتار کرلئے۔ صوبائی حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اہلکاروں نے ہفتے اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر یونس آفریدی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ ہفتے اور اتوار کو کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں قصہ خوانی، خیبر بازار، شعبہ بازار، ڈبگری گارڈن، پیپل منڈی، گھنٹہ گھر، کریم پورہ اور دیگر ملحقہ بازاروں سے 48پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گداگروں کو فلاح و بہبود کے سرکاری مرکز دارالکفالہ منتقل کر دیا جہاں پر ان کو مختلف ہنر سکھا کر معاشرے کے مفید شہری بنایا جائے گا۔ گرفتار گداگروں میں مرد، خواتین، بچے اور خواجہ سرا شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل