کاٹلنگ 25 جانور زندہ جلا ڈالے

کاٹلنگ ،سنگ دل افراد نے 25 جانور زندہ جلا ڈالے

کاٹلنگ کے علاقے قاسمی مدد خان بانڈہ میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں 25 سے زائد جانوروں کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا ۔ کاٹلنگ قاسمی یونین کونسل میں گل زمان زمیندار کے گھر میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں آگ لگا دی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 25 جانور میں 6 بھیڑ اور دو گائیں اور17بکریاں موقع پر جل کر ہلاک ہو گئیں۔ کئی جانور زخمی ہو گئے ۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا کوئی ناراضگی نہیں ہے اور نہ کسی پر کوئی شک ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا